ساہیوال /سرگودھا (نامہ نگار) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج 2 جولائی کو سیال شریف آئیں گئے، اس موقع پر دربار عالیہ پر حاضری دینے کے ساتھ سجادہ نشین پیر آف سیال شریف صاحبزادہ محمد حمید الدین سیالوی سے ملاقات بھی کریں گے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے ٹکٹ ہولڈرز کو بھی سیال شریف پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔