اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب اورکراچی میں انسدادپولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہو گی۔نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب میںصحت محافظ انسداد پولیو ٹیمیں ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور راولپنڈی کی 163 یونین کونسلوں سمیت 3 ضلعوں میں5 سال سے کم عمر کے تقریباً 17 لاکھ بچوں کو گھرگھر جاکرپولیوسے بچائو کی ویکسین پلائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم سے کم19 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔