اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد راولپنڈی‘ ٹیکسلا اور واہ کے 16جید علماء کرام نے این اے 59 اور 63 میں قومی اسمبلی اور پی پی 10اور 12 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری نثار علی خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے چودھری نثار علی خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چودھری نثار علی خان جیسے صادق و امین شخص کو ووٹ دے کر شرعی تقاضے پورے کریں۔جن علماء کرام نے بیان پر دستخط کئے ہیں۔ ان میں درج ذیل علماء کرام شامل ہیں۔مولانا اشرف علی جانشین شیخ القرآن دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی‘ مولانا قاضی عبدالرشید مہتمم جامعہ فاروقیہ دھمیال کیمپ راولپنڈی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان‘ مفتی تنویر عالم صدر اہلسنت والجماعت راولپنڈی‘ سید عتیق الرحمن شاہ جمعیت اہلحدیث واہ کینٹ‘ مولانا علامہ سجاد الرحمن جمعیت اشاعت التوحید مرکزی جامع مسجد ٹیکسلا‘ مولانا حافظ محمد صدیق مدنی مسجد لائق علی چوک واہ کینٹ‘ حضرت مولانا مفتی محمد فاروق جامعہ فریدیہ اسلام آباد‘ علامہ قاسم ادریس جانشین پروانہ ختم نبوت مرکزی جامع مسجد لالہ رخ واہ کینٹ‘ مفتی حیدر علی خطیب جامع مسجد ٹیکسلا‘ علامہ سرفراز چک بیلی خان‘ قاری احسان الحق خطیب جامع مسجد گدوال واہ کینٹ‘ مولانا عبدالرحمن جامعہ عربیہ رشیدیہ آبپارہ اسلام آباد‘ صدر اہلسنت والجماعت قاری مظہر الحق حقانی جامعہ حقانیہ تجوید القرآن گدوال واہ کینٹ‘ قاری محمد امین جامعہ محمدیہ دارالقرآن 20ایریا واہ کینٹ‘ مولانا قمر الاسلام بن مولانا عبدالسلام جامعہ اشاعت القرآن حضرو‘ بابر ندیر احمد نگر واہ کینٹ‘ قاری انصر محمود گدوال واہ کینٹ شامل ہیں۔