عمران خان واحد لیڈر جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں: ملک عامر، ظہیر الدین علیزئی

ملتان( نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار NA-155 ملک محمد عامر ڈوگر اور PP-214کے امیدوار ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں 25جولائی کا سورج ملک کی ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل 68 طارق آباد میں کلو برادری اور اعوان برادری کی طرف سے بلائی گئی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناصر کھیڑا ایڈووکیٹ ، عبدالستار کلو، اشفاق کلو، منیر احمد کلو، حاجی بشیر احمدکلو، حاجی رمضان کلو، اعجاز اعوان، نوید احمد واہگہ، حافظ یٰسین کلو، ملک اقبال کرناول شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن