اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وفاقی ٹریفک پولیس نے روٹ مکمل نہ کرنے اور شہریوں سے لڑائی جھگڑا کرنے والی ایک لاکھ38 ہزار 537 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کردئے (صفحہ 6بقیہ50 )
خواتین کی نشستوں پر مردوں کو بٹھانے پر بھی کئی گاڑیوں کے چالان کئے گئے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی جو ٹرانسپورٹرز کرایہ نامہ آویزاں نہ کریں اور ڈرائیور زیادہ کرایہ وصول کرائیں تو شہری اپنی شکایات ،، 1915 ،،،0519261992-93نمبروں پر درج کرائیں انہوں نے کہا کہ ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشیدکی سربراہی میں سپیشل سکواڈپبلک سروس گاڑیوں کی خصوصی نگرانی کر رہے ہیں۔
ایک لاکھ38 ہزار 537 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کردئیے گئے
Jul 02, 2018