ترقی پذیر ممالک کو توانائی بحران سے بچانے کیلئے ایک ارب ڈالر امداد دی جائے: سعودی عرب

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے تجویز دی ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو توانائی کے مسائل سے بچانے کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد دی جائے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے توانائی، ماحولیات اور موسمی تبدیلیوں سے متعلق جی 20 کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے موقع پر نشاندہی کی کہ ایک ارب سے زائد افراد توانائی کے وسائل سے محروم ہیں۔ ہمیں کم ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ سعودی عرب سعودی فنڈ کے توسط سے 500 ملین ڈالر آسان شرائط پر قرضوں کیلئے مہیا کرے گا اور سعودی عرب غریبوں کے لیے توانائی پروگرام کے ورکنگ گروپ کی مالی مدد بھی کرے گا اور اسے ماہرین بھی مہیا کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...