مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کیلئے مزید 2 ہزار مکانات تعمیر کرنے کی منظوری

غزہ (اے پی پی) اسرائیلی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے فلسطینی علاقوں میں مزید دو ہزار رہائشی مکانات تعمیر کئے جانے کی اجازت دی ہے۔خبروں کے مطابق اسرائیلی حکومت، کافی عرصے قبل غرب اردن میں ایسے دو ہزار رہائشی مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے جن میں دیگر ملکوں سے آنے والے صیہونیوں کو بسایا جائے گا۔صیہونی بستیوں کی تعمیر کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر 2016میں جاری کی جانے والی ایک قرارداد کے ذریعے فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔اسرائیل، فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے ان علاقوں میں آبادی کا تناسب تبدیل اور اپنے ناجائز تسلط کو جواز فراہم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن