بہاولپور: بریک فیل ہونے پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ریسکیو اہلکاروں نے کلیئرنس کے بعد روڈ کھول دیا، ڈرائیور معمولی زخمی

بہاولپور ( نامہ نگار) بہاول پور سے تقریباً 20کلومیٹر دور مسافر خانہ اور نور پور کے درمیاں گلن ہٹی احمد پور روڈ پر گزشتہ شب تقریباََ 11بجے کے قریب ایک آئل ٹینکر بریک فیل ہونے پر الٹ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے آفیسران ،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ،پنجاب پولیس اور موٹر وے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے۔ گزشتہ رات 11 بجکر 7 منٹ پر ریسکیو 1122 نے کال موصول کی کہ جس ریسکیو 1122نے 22 منٹ کے فسٹ ریسپانڈ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے ڈرائیور سعید ایاز s/o غنی الزمان عمر 35 سال ٹانک ڈیرہ غازی خاں کے رہائشی جو کہ زخمی تھا جبکہ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین اورریسکیو1122 کی فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے تھے اور فائر فائٹرز نے بہہ جانے والے والے آئل اور آئل ٹینکر کو Aqus film farming foam کے ذریعے سے کولنگ کے عمل کو جاری رکھا تاکہ کسی قسم کا کو جانی نقصان نہ ہو سکے ۔ ٹینکر میں موجود پیٹرول کو آئل ٹینکر سے چھوٹے ٹینکرز کے ذریعے سے منتقل کیا جس کے بعد آئل ٹینکر کو کرین کے ذریعے سے محفوظ جگہ پر منتقل کر کے مکمل کلیئرنس کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔آئل ٹینکر میں تقریباً 40 ہزار لیٹر آئل موجود تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...