بائیومیٹرک نہ ہونے پر اکائونٹس بند کرنے کی ہدایت نہیں دی: ترجمان سٹیٹ بنک

Jul 02, 2019

کراچی(نیٹ نیوز) سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک نہ ہونے پر اکاؤنٹس بندش کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔ مرکزی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس بائیومیٹرک کرانے کی سہولت جاری رہے گی۔ تاہم سٹیٹ بینک نے بائیومیٹرک نہ ہونے پر اکاؤنٹس بندش کی کوئی ہدایت نہیں دی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو 30 جون ڈیڈلائن بائیومیٹرک اکاؤنٹس منتقلی کے لیے دی تھی۔

مزیدخبریں