کرکٹ ورلڈ کپ :سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23رنز سے ہرادیا

Jul 02, 2019

لندن(سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ 2019ء میںسری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو23رنز سے ہرادیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی سری لنکن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا‘ جس میں اپنا 9 واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فرنینڈو کی شاندار سنچری شامل تھی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر315رنز بنا سکی ۔سری لنکا کی جانب سے کارونارتنے اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ اس موقع پر کارونارتنے 32 کے انفرادی سکور پر کپتان ہولڈر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے۔ کوشل پریرا بھی جلد 64 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فرنینڈو اور کوشل مینڈس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں مزید 85 رنز کا اضافہ کر کے سری لنکا کے سکور کو 189 تک پہنچا دیا اس موقع پر کوشل مینڈس 39 رنز بنانے کے بعد ایلن کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ 247 کے ٹوٹل پر سری لنکا کی چوتھی وکٹ اینجلو میتھو کی گری انہوں نے 26 رنز بنائے۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور تھری مانے کے درمیان 67 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ 314 کے سکور پر اس وقت ہوا جب فرنینڈ اپنے کیرئر کی پہلی سنچری بنا کر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 104 رنز بنائے۔ 327 کے ٹوٹل پر سری لنکا کو چٹھا نقصان اوڈانا کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے تین رنز بنائے۔ سری لنکا اننگز کے پچاس اوورز کا کھیل مکمل ہوا تو سری لنکا کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز تھے تھریمانے 45 اور ڈی سلوا 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے باولنگ میں ہولڈر نے دو جبکہ کوٹریل، تھامس اور ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوا ب میں ویسٹ انڈیز کے ابتدائی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے کرس گیل 35‘ ایمبریس اور ہوپ پانچ پانچ رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے‘ ہیٹمائر 29‘ ہولڈر26‘ رنز بنا سکے ویسٹ انڈیز کی جانب سے پوران نے ٹیم کو سنبھالا دیا وہ 103گیندوں پر 118رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ایلن نے بھی 51رنز کی اننگ کھیلی۔ملنگا نے 55رنز کے عوض تین ‘راجیتھا‘ وینڈرسے اور میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں