آرٹیکل 370 عارضی ہے تو کشمیر کا بھارت سے الحاق بھی عارضی: فاروق عبداللہ

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ/ کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداﷲ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آرٹیکل 370 عارضی ہے تو کشمیر کا بھارت سے الحاق بھی عارضی ہے۔ تقسیم ہند کے وقت کشمیر کا بھارت سے الحاق عارضی ہی تھا۔ کشمیریوں کو فیصلہ کرنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کس کے ساتھ رہنا ہے۔ کشمیریوں کی رائے کے بغیر بھارت آرٹیکل 370 کیسے ختم کر سکتا ہے۔ امیت شاہ نے گزشتہ روز راجیہ سبھا خطاب میں آرٹیکل 370 کو عارضی قرار دیا تھا۔ آرٹیکل 370 کے تحت بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ مودی سرکار جلد پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے میں پہلے کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...