اجمیر شریف (وائس آف ایشیا) شرپسند ہندوئوں نے درگاہ اجمیر شریف آنیوالے زائرین پر بھی حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ بھارت میں آباد اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص نشانہ بنا کر ان پہ اپنی دھاک و دہشت بٹھانے کے خواہش مند جنونی ہندوئوں کی جانب سے دھمکی راجپوت کرنی سینا کی جانب سے دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دی جانے والی دھمکی کی وڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تو درگاہ اجمیر شریف کے ناظم نے متعلقہ پولیس تھانہ میں باقاعدہ رپورٹ درج کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق ناظم شکیل احمد نے راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھدیوں سنگھ گوگامیڑی کے خلاف تھانہ درگاہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
شرپسند ہندوئوں کی درگاہ خواجہ غریب نواز کے زائرین پر حملے کی دھمکی، ویڈیو وائرل، مقدمہ درج
Jul 02, 2019