چُن تخب وزیراعظم" نے نیب کو مخالفین کے خلاف ہتھیار بنا لیا ہے: نیر بخاری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کو چُن تخب وزیر اعظم قرار دے دیا ہے اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے "چھین رہا ہے اب عمران ، روٹی کپڑا اور مکان" کا نعرہ ملک کے کونے میں بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے صدر آصف علی زرداری کی ایک اور مقدمہ میں گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ "چُن تخب وزیراعظم" نے نیب کو مخالفین کے خلاف ہتھیار بنا لیا ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ نااہل نالائق اور ناکام ترین حکمران مت بھولیں کہ بزدل ترینوں کے آقا بھی تمام تر ریاستی مشینری اور سرکاری اختیارات کے استعمال کے باوجود آصف زرداری کو نہیں جھکا سکے تھے۔ مرد حر نے بغیر جرم ثابت ہوئے اپنے قیمتی گیارہ سال جیل میں گزار دئے لیکن بی بی شہید کو دئے گئے قول کو نبھاتے ہوئے نہ بکانہ جھکا۔ نیر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ ادھار اختیار کے گھمنڈ میں مبتلا یاد رکھیں آصف زرداری ماضی کی طرح پھر باعزت بری ہونگے ۔نیر بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی کاروان کو نیب ہتھکنڈوں سے روکنا ناممکنات میں سے ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ حکمران عوام کو مشکلات میں مبتلا کریں اور بلاول بھٹو خاموش رہیں۔ بھٹوز کی روایت نہیں. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ جبر اور ظالم کے خلاف کلمہ حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حقیقی عوامی ترجمان ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ نئے پاکستان میں حکمران خاندانوں کے بارے میں نیب نابینا اور اپاہج ہے ۔عمران خان خاندان کی ٹیکس چوری بینامی ثابت شدہ جائیدادوں پر نیب بے اختیار ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ علیمہ خان کی دوسرے ملکوں میں غیر ظائر شدہ جائیدادوں کا سامنے آنا نیب سے اوجھل ہے اور شوکت خانم کا چندہ دوستوں کی کمپنیوں میں غیرقانونی طور پر انویسٹ کرنا نیب کی پہنچ سے دور ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ نیب کا عمران خان فاؤنڈیشن کے تحت زلزلہ ذدگان کیلئے جمع کردہ چندہ کا کوئی حساب کتاب نہ پوچھنا سوالیہ نشان ہینیب کیطرف سے کابینہ میں شامل مستند بدعنوان لوگوں کو کھلی آزادی ہے۔

ای پیپر دی نیشن