جعلی اکاونٹس کیس :حسین لوائی اور طحہ رضا کامزید سات دن کا جسمانی ریمانڈ

Jul 02, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضاکو7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے۔پیرکو قومی احتساب بیورو (نیب )نے ملزمان کا14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مذید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔عدالت نے ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کے جسمانی ریمانڈ میں مذید7 روزہ توسیع کرتے ہوئے ملزماں کو8 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں