روئے کوآئوٹ نہ دینے پر بھارتی میڈیا اور شائقین نے علیم ڈار کیخلاف محاذ کھول دیا

Jul 02, 2019

برمنگھم(صباح نیوز)بھارتی میڈیا اور شائقین نے جیسن روئے کو آئوٹ نہ دینے پر امپائر علیم ڈار کے خلاف محاذ کھول لیا۔گیارہویں اوور کی پانچویں گیند پر ہردیک پانڈیا کی گیند پر بھارت نے روئے کے خلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل کی جسے علیم نے مسترد کردیا، کوہلی اس پر ریویو لینا چاہتے تھے مگر وکٹ کیپر دھونی نے امپائر کے فیصلے کو قبول کرنے کا مشورہ دیا۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ گیند بیٹسمین کے گلوز کو چھوتی ہوئی گئی تھی، اسی بنیاد پر سوشل میڈیا پر کچھ بھارتی شائقین نے بھی شور مچایا۔

مزیدخبریں