ٹورڈی خنجراب بین الاقوامی سائیکل ریس واپڈا نے جیت لی

Jul 02, 2019

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)دوسری ٹورڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس پاکستان واپڈا کے کھلاریوں نے میدان مار لیا۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستان واپڈا کا پہلا اور ایس ایس جی سی کا دوسرا نمبر،انفرادی مقابلوں میں بھی واپڈا کے نجیب اللہ چھاگئے۔بہترین نوجوان سائیکلسٹ کا اعزاز افغانستان کے فصیح اللہ رحمانی لے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن اور گلگت بلتستان کی حکومت کے اشتراک سے چار مرحلوں میںگلگت سے خنجراب (پاک چائینہ بارڈر) تک منعقد ہونے والی دوسری ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس گذشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ پاکستان سائیکلئنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ،ختمی نتائج کے مطابق ٹیم ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے سائیکلسٹوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا ۔جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ انفرادی کیٹگری میں پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے گلگت سے خنجراب تک کا فاصلہ 8;41:39کے وقت کے ساتھ طے کر کے پہلے نمبر پر ۔ بلوچستان کے ہنزلہ 8:44:43 کے وقت کے ساتھ دوسرے۔ایس ایس سی جی کے عبدالرزاق8:46:47کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ چوتھی پوزیشن ٓرمی کے عبداللہ خان۔پانچویں پوزیشن فصیح اللہ رحمانی اور چھٹی پوزیشنرمی کے عابد صدیق نے اپنے نام کی جبکہ ایونٹ کے بہترین نو جوان سائیکلسٹ کا اعزاز افغانستان کے فصیح اللہ رحمانی کے حصہ میں آیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی تھے جنہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستاب کے ہمراہ فاتح کھلاڑیون میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کے بلند ترین مقام پر سائیکل ریس کا انعقاد کسی معکہ سے کم نہیں جس پر وہ اس ایونٹ کے آرگنائزرز۔پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن اور خاص طور پر سائیکلسٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہاس ایونٹ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے جائیگا۔اور دنیا بھر میں سیاحت کے شوقین سائیکلینگ کے توسط سے بھی پاکستان میں موجود قدرت کے حسین اور خوبصورت نطاروں سے آگاہی ھاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاحت اور سپورٹس کے حوالے سے پاکستان کا روشن مستقبل دیکھ رہے ہیں۔ اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی ایماندار قیادت کے زیر سایہ پاکستان نہ صرف دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہوگا بلکہ اس ملک مین کھیل بھی پروان چڑھیں گے۔تقریب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا اور صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور تقریب کے شرکاء کواپنی حکومت کی جانب سے کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں