انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا رول بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Jul 02, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے پیر کے روز ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا دورہ کیا اور بنچ کے فاضل جج صاحبان اور وکلاء سے ملاقات کی چیف جسٹس نے راولپنڈی بنچ میں وکلاء کارپارکنگ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کیا جبکہ عدالتی اہلکاروں میں 160 موٹر سائیکل تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا رول بنیادی حیثیت رکھتا ہے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی پہلی ترجیح ہے جبکہ عدالتی اہلکاروں کو مزید سہولتیں دیں گے تاکہ عدلیہ کے امور میں مزید تیزی لائی جا سکے بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل ریسٹ ہائوس کا بھی افتتاح کیا ۔

مزیدخبریں