جرمنی کے شمالی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔جرمن دفاعی حکام کے مطابق حادثہ شمال مغربی علاقے میں پیش آیا۔ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اطراف کے درختوں میں بھی آگ لگ گئی، ہیلی کاپٹر گرنے کا سبب نہیں معلوم ہوسکا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے پہلے بھی جرمنی کے شمال مشرقی علاقے میں دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے تھے، اس حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوا تھا۔