قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پرتحقیقات کے لیےبدھ کو طلب کرلیا ۔نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری نوٹس میں( ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو (آج) بدھ 3 جولائی کواسلام آباد میں طلب کیا گیا۔ احسن اقبال نے اپنے حلقے میں اربوں روپے کی لاگت سے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔ نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیرکے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیاہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی احسن اقبال پر مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کرتے چلے آرہے ہیں۔
نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ:احسن اقبال نیب میں بدھ کو طلب
Jul 02, 2019 | 13:01