خیبرپختونخواکے ماحولیات اور جنگلی حیات کے محکمے کے وزیرسیدمحمداشتیاق ارمڑنے کہاہے کہ صوبے میں ٹمبرمافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آبادکے صحافیوں کے ایک وفد کا پشاورمیں گڑھی چندن کے جنگل میں خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ارب درخت لگانے کامنصوبہ سیاحت اورملک کی معیشت کی ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کے لئے روزگارکے بھی شاندار مواقع پیدا ہوںگے۔