بھارت کے شہرممبئی میں شدیدبارشوں کی وجہ سے کچی آبادی کی دیواریں گرنے سے پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق مسلسل دوسرے روزشدیدبارشوں کے باعث پروازیں اورریل گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔شدیدبارشوں کی وجہ سے حکام نے ممبئی میں عام تعطیل کااعلان کیاہے۔