ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات کو مسترد کردیا کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کیساتھ اپنے ایٹمی معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ایٹمی معاہدے کے حوالے سے وائٹ ہائوس کا الزام مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے میں دی گئی اجازت کے مقابلے میں ایران نے انتہائی کم مقدار میں یورینیم افزد ہ کیا ہے۔اس سے پہلے وائٹ ہائوس کے پریس سیکرٹری سٹیفن Grisham نے کہا تھا کہ اس بارے میں شکوک و شبہات ہیں کہ ایران معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کررہا:وزیر خارجہ جوادظریف
Jul 02, 2019 | 17:26