نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ائیر ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد کادورہ 

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے آج ائیر ہیڈ کوارٹر زاسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس وفد میں پارلیمنٹیرینز، قبائلی زعماء،علماء کرام، سیاسی شخصیات، معززین، سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے۔ سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو اہم قومی سلامتی امور سے آگاہی کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی صورت حال کے ملکی سلامتی پر اثرات سے روشناس کرانا تھا۔

ای پیپر دی نیشن