راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پنجاب بورڈکمیٹی آف چئیرمین کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی روشنی میں جماعت نہم کے ریگولر امیدوارن کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے بورڈ سے الحاق شدہ تمام ریگولر اور پرائیویٹ ادارہ جات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ریگولر امیدواران کی رجسٹریشن جماعت نہم 31 اگست سے پہلے اپنے لاگ ان آئی ڈی سے بورڈ آفس کو آن لائن کریں اور اس کی ہارڈ کاپی 31 اگست 2020 ء تک بورڈ کو ارسال کریں500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کرنے اور بورڈ آفس کو ارسال کرنے کی آخری 15 ستمبر ہے رجسٹریشن شیڈول تمام ادارہ جات کی جانب سے مہیا کردہ ای میل ایڈریس پر بھی ارسال کر دیا گیا ہے
آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات یا دشواری کیلئے درج ذیل موبائل فون نمبر ز پر محمود کھوکھر 0333-5155793، طاہر مبین معاون 0323-6633334 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا مزید راہنمائی کیلئے بورڈ کی ویبسائٹ www.biserawalpindi.edu.pk کو وزٹ کریں۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا ریگولر امیدوارن کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری
Jul 02, 2020