شہیدوں کے خون کا بھارت سے قصاص لینا ضروری ہے‘ ثروت اعجاز قادری

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ نواسے کے سامنے نانا کو بھارتی فوج نے شہید کردیا ،اس شرمناک واقعے پر عالمی میڈیا،عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے ،بھارتی فوج کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی معصوم بچوں کو ذہنی طور پر مفلوج کیا جارہا ہے ،بھارتی انتہا پسند دہشتگرد فوج نے تین سالہ نواسے کے سامنے نانا کو موت کے گھاٹ اتار دیا معصوم بچہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر سہما ہوا روتا رہا ،ظلم وبربریت کی انتہا ہوچکی ہے ،امن وسلامتی اور انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں ،بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ دہشتگردی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے ،کالعدم تنظیموں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی اور واچ کیا جائے

ای پیپر دی نیشن