چینی سفیر کی وزیر پٹرولیم سے ملاقات‘ کوہالہ بجلی منصوبہ بڑی کامیابی قرار

Jul 02, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ کی وفاقی وزیر پاور اینڈ پٹرولیم عمر ایوب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصا توانائی کے شعبے میں پاک چین تعاون پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن عمر ایوب خان نے کہاکہ سی پیک کے تحت کوہالہ پن بجلی منصوبے پر ہونے والا معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان پاک چین تعلقات میں مزید نئی وسعتوں کا خواہاں ہے۔ چینی سفیر نے کوہالہ پن بجلی منصوبے پرتعمیر سے متعلق معاہدے پر وفاقی وزیر کو مبارک باد دی۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک توانائی توانائی منصوبے نیشنل گرڈ کو قابل قدر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں