سری نگر(کے پی آئی) جموں میں گزشتہ روز صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جموں بالخصوص جموں، ریاسی، ادھم پور اور خطہ چناب کے دو اضلاع کشتواڑ اور رام بن میں منگل کی صبح 8 بجکر 56 منٹ کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ شدت4 ریکارڈ
Jul 02, 2020