اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 36اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں974 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک378035.99اسکوائر کلومیٹر (تقریبا 9.34 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 62.9191اسکوائر کلو میٹر (تقریبا 71.22لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5097سے زائد افراد اور 655گاڑیوں نے حصہ لیا۔ تک صوبہ بھرمیں78.2کروڑ ایکڑ پر سروے اور 848317ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں اب تک 98.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور 136684ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں اب تک 40.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154347ایکڑ پر آپریشن ‘صوبہ بلوچستان میں اب تک صوبہ بھر میں17.3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1131950ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
محکمہ زراعت پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا ملک بھر میں ٹڈی دل کیخلاف سروے‘ آپریشن جاری
Jul 02, 2020