وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت)محنت کش ربنوازکوبغیرکسی جرم کے تھانہ صدرکے اے ایس آئی آصف امتیاز نے گرفتارکرکے بدترین تشددکانشانہ بنایا معذورہوگیاایک دن تک تشددکے بعد سابقہ کونسلرحاجی عبدالرشیدکے حوالے کرتے ہوئے کہاکہ ربنوازنامی ملزم کوئی اورتھالیکن غلطی سے محنت کش ربنوازگرفتارکرلیا محنت کش کی جیب سے 10ہزارروپے نقداورموبائل فون اپنے قبضہ میں لے لیارہائی کے بعدمحنت کش ربنوازنے پولیس تھانہ صدرکے اے ایس آئی کے خلاف ایس ایچ اوتھانہ صدرکودرخواست گذاری لیکن ایس ایچ اونے کوئی کاروائی نہ کی۔ عدالت نے ڈی پی اوسے رپورٹ طلب کرلی توڈی پی اونے ڈی ایس پی فلک شیربھٹی کوانکوائری افسرمقررکیالیکن ڈی ایس پی نے بھی ابھی تک انکوائری مکمل نہیں کی ‘ محنت کش ربنوازنے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار،آئی جی پنجاب،آرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے مطالبہ کیاہے کہ اے ایس آئی سے میری نقدرقم مبلغ10ہزارروپے اورموبائل فون واپس دلاجائے اوربلاوجہ گرفتارکرکے تشددکانشانہ بنانے پراس کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ میں اپنے خاندان کے ہمراہ ڈی پی اوآفس کے باہربھوک ہڑتالی دھرنادونگا۔
جانے کس جرم کی پائی ہے سزایاد نہیں اے ایس آئی نے ملزم کا ہم نام دھرلیا تشدد معزور ہو گیا
Jul 02, 2020