کراچی(کامرس رپورٹر)شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون رشیدکو اوورسیز انویسٹرزچیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آی) کا نیا صدر منتخب کرلیا گیاہے۔ان کی تقرری اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سابق صدر شہزاد دادا کے بینک سے استعفیٰ کے بعد عمل میں آئی جنہوں نے یو بی ایل کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ازاں اوآئی سی سی آئی کی صدارت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اوآئی سی سی آئی سے جاری اعلامیئے کے مطابق میزان بینک کے بانی صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی کو اوآئی سی سی آئی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے 1997میں المیزان انویسٹمنٹ بینک کے قیام کا آغاز کیاجس کو بعد ازاں مئی 2002میں ایک مکمل شیڈول اسلامی کمرشل بینک میں تبدیل کردیا گیا جس کو پاکستان میں سب سے پہلے اسلامی کمرشل بینک کا لائسنس دیا گیا۔اوآئی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ اوآئی سی سی آئی کا صدر منتخب ہونا ایک اعزاز کی بات ہے معاشی شراکت داری کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی چیمبر ہونے کے ساتھ ساتھ اوآئی سی سی آئی تمام سرکاری محصولات کا ایک تہائی سے زائد شیئر کرنے کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہے۔
ہارون رشید او آئی سی سی آئی کے نئے صدر ، عرفان صدیقی نائب صدر منتخب
Jul 02, 2020