بلاول بھٹوکا پیپلز لیبر بیورو کوئٹہ ڈویژن کے صدر انجنی سراج جتک کے روڈ حادثے میں انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لیبر بیورو کوئٹہ ڈویژن کے صدر انجنیء سراج جتک کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم انجنیئر سراج جتک کا ناگہانی انتقال میرے لیئے صدمے کا باعث اور پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے ،مرحوم کی محنت کشوں کے حقوق اور جمہوریت کے لیئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہیبلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن