رمضان شوگر ملز کیس‘شہباز شریف ،حمزہ شہبازپر فرد جرم عائد نہ ہو سکی‘ 6 اگست تک ملتوی

لاہور (صباح نیوز)رمضان شوگر ملز کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد حمزہ شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت6 اگست تک ملتوی کردی۔ جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ شہباز شریف کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے اور زیر علاج ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ شہباز شریف کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست قبول کر لی۔ جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کو بھی شہباز شریف پر شک ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ عام طورپر کرونا وائرس کا مریض تین ہفتے میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شہبازشریف کے وکیل کی استدعا پر تین ہفتے کیلئے سماعت ملتوی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن