ایپ اجراء کی منظوری ، بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا: عمران

اسلام آباد+راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) عمران خان نے ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ طلب کرلی۔ عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دی۔ عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا۔ عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے کیونکہ ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرفورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹرکیا جاسکے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی اور کرونا سے متاثرہ ہاٹ سپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی۔ ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کیے جائیں گے۔راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق وزیراعظم نے راولپنڈی میں پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ بات وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ایم این اے شیخ راشد شفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بتائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...