یکم کو پیشی ملتوی کرنے کی درخواست پر نیب نے سلیم مانڈوی والا کو 9 جولائی کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ نیب نے سلیم مانڈوی والا کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے بدھ یکم جولائی کو سلیم مانڈی والا کو طلب کر رکھا تھا۔ تاہم سلیم مانڈوی والا نے نیب کو خط لکھ کر پیشی ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...