سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر‘ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہو گئی

لاہور (کامرس رپورٹر )نئے مالی سال کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو روپے پر پہنچ گئی۔جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت سات سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا چھ سو روپے کے اضافے سے نوے ہزار ایک سو بانوے روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت بیاسی ہزار چھ سو چہتر روپے فی دس گرام ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...