دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ، مہلک وبا سے اب تک 5 لاکھ 18ہزارسے زائدافراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 80 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 5لاکھ 18ہزارسے زائد ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ80 ہزار سےتجاوز کرگئی۔ امریکا 1 لاکھ 30 ہزارسےزائد اموات اور،27لاکھ سے زائد کوروناکیسز کےساتھ کوروناسے متاثرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
برازیل60 ہزار سےزائد اموات اور 14 لاکھ 53 ہزارسےزائد کیسزکےساتھ دوسرے جبکہ روس 9 ہزارسےزائد اموات اور 6 لاکھ 54 ہزارسےزائد کیسزکے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد17 ہزار848 اور متاثرین کی تعداد 605,220 ہوگئی ہے ۔ برطانیہ میں کورونا سے 43 ہزارسے زائد افرادہلاک اور 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثرہیں۔
اٹلی میں کوروناسے 34 ہزارسےزائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ اسپین میں 28 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزارسے زائد ہے ۔ میکسیکو میں ایک روز میں 741افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 28 ہزار سے زائدہوچکی ہے ۔ میکسیکو میں 24 گھنٹے میں 5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد231,770 ہوگئی ۔ پیرو 9,860 جبکہ مریضوں کی تعداد 288,477ہوگئی ، چلی میں 5ہزار سے زائد افراد القمہ اجل بن گئے ۔
ایران میں 10 ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ30 ہزارسےبڑھ گئی ۔ ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جرمنی میں 9ہزار، فرانس میں 29ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، سعودی عرب میں 1,698 ، بنگلہ دیش میں کوروناسے1888، ساؤتھ افریقہ 2749 ، کینیڈا میں 8615 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 59 لاکھ 39 ہزار سے زائد فراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔