حکومت کا18ویں ترمیم کےخاتمےکاکوئی ارادہ نہیں:شاہ محمود

Jul 02, 2020 | 11:02

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہا ہےکہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔نریندرمودی کی حکومت لوگوں کودباناچاہتی ہے۔لیکن بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیاکےسامنےآچکاہے۔ ملک کی سیاسی صورتحال پرشاہ محمود قريشی نے واضح کردیا کہ 18 ویں تریم کے خاتمے کا کوئی ارادہ نہیں۔

جمعرات کونجی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کردیا کہ 18 ویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی ارادہ نہیں،پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم سے متعلق پروپیگنڈا کر رہی ہےاور اندرون سندھ کی سیاست کیلئے پی پی جوازتلاش کر رہی ہے۔ہماراسندھ پرکنٹرول نہیں صرف درخواست کرسکتےہیں۔

کراچی حملے سے متعلق انھوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج پر حملہ بی ایل اے نے کیا اور اس کی ذمہ داری قبول کی، سلامتی کونسل نے بھی اس کی مذمت کی۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےہاتھوں بزرگ کی شہادت اور ان کے نواسے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کےمعاملےپرلوگوں کواعتمادمیں لےرہاہوں۔ہرفورم پر بھارت کوبےنقاب کرتےرہیں گے،بھارت کااصل چہرہ پوری دنیاکےسامنےآچکاہے۔بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے،مودی کی حکومت لوگوں کودباناچاہتی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کوبھارتی رویےکانوٹس لیناچاہیے۔انھوں نےبتایا کہ یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کےوزرائےخارجہ سےمسئلہ کشمیر اور خطےکی صورتحال سےآگاہ کررہے ہیں۔

ملک میں نیا صوبے بنانے پرشاہ محمود قریشی نےکہا کہ جنوبی پنجاب کےمعاملےپرجوکرسکتےتھے،وہ کردیاہے۔جنوبی پنجاب پرماضی میں صرف باتیں کی گئیں۔جنوبی پنجاب کاعلیحدہ آئی جی بھی تعینات ہوچکا ہے۔جنوبی پنجاب کےعوام کواب لاہورجانےکی ضرورت نہیں۔جنوبی پنجاب کےعوام کےمسائل گھرکی دہلیزپرحل ہونگے،ہرضلع کو اس کی ضرورت کےمطابق پیسےملاکرینگے۔انھوں نے مزید کہا کہ ملتان اور بہاولپورمیں چيف سیکريٹری اور آئی جی کے دفاتر قائم کیے گئے۔اختیارات کی نچلی سطح تک منتقل کررہےہیں،پسماندہ علاقوں کو بھی وسائل مليں گے۔

مزیدخبریں