سرکاری ملازمین کی کسمپرسی کا حکومت کو احساس نہیں :عبدالرشید نجمی

Jul 02, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی کسمپرسی کا حکومت کو احساس نہیں ، ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا سراسر ظلم ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ایپکا سرکاری ملازمین کا ترجمان ہے جس نے ہمیشہ ملازمین کو ریلیف کی فراہمی اور انکے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو حالیہ بجٹ سے بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر وفاقی اور صوبائی بجٹ نے شدید مایوس کیا ہے جس میں تنخواہوں میں معمولی اضافہ کا اعلان کرکے دیگر مطالبات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، حکومت ایک طرف مہنگائی میں مسلسل اضافہ کررہی ہے تو دوسری طرف اس تناسب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہیں کررہی جس سے سرکاری ملازمین پریشان حال ہیں۔

مزیدخبریں