لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزلاہور کے 3رکنی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پروفد کو چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزراجہ شاہد ضمیر،شفیق عباس کلیااورمحمدممتاز ڈوگر کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لیگل ہیڈ کاشف مشتاق نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر وفد نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے اتھارٹی کیمروں سے شہربھر میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔