سی پیک سے استعفادہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کر رہے ہیں:سردارحسنین بہادر 

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے لائیوسٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک اور زراعت سے متعلق برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ سی پیک منصوبہ سے صوبے کی عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیر اہتمام سائوتھ ایشیین سٹینڈرائزیشن (چینگدو) ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر، پرووائس چانسلر پروفیسر سلیم مظہر،ڈین فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل سسٹمز انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقی فیکلٹی ممبران اور انٹرنپنیورز نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن