سی او پی ایس سیفٹی شعیب عادل کی جانب سے سکھرمیں "سیفٹی آف ٹرین آپریشن" ورکشاپ

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی او پی ایس سیفٹی شعیب عادل کی جانب سے گذشتہ روزسکھرمیں "سیفٹی آف ٹرین آپریشن" کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ کے شرکاء نے  بات کی یقین دہانی کرائی کہ مسافر پاکستان ریلوے کے وی آئی پی مہمان ہیں اور ان کی زندگی کی خفاظت اور خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ریلوے عملے کو بتایا گیا کہ وہ مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے چوکس رہیں۔جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ بہترین حفاظتی آلہ چوکس ریلوے آدمی ہے"۔شعیب عادل نے کہا۔ سی او پی ایس سیفٹی نے مزید کہا، "مسافروں کی جان کے تحفظ اور بچت کے لئے ان کی صلاحیتوں اور طاقتوں کا مقابلہ کوئی بھی حفاظتی آلہ نہیں کر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن