اسلام نے بھٹکی ہوئی انسانیت کوسیدھی راہ دکھائی : حاجی محمد نواز

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مدنی دسترخوان کے چیف آرگنائزر اور سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت ہے جس میں انسانیت کی فلاح کا ہر پہلو عیاں ہے اسلام نے بھٹکی ہوئی انسانیت کوسیدھی راہ دکھائی اور اللہ رب العزت کے احکامات سے آشنا کرکے نجات اور دنیا و آ خرت میں سرخرو ہونے کا طریقہ بتایا ، اسلام کا آفاقی پیغام آج دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جسے روکنے کی خاطر اغیار کی سازشیں جاری ہیں مگر وہ اسلام کی حقانیت پر پردہ ڈال نہیں سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے حاجی محمد نواز نے کہا کہ اسلام کا آفاقی پیغام قیامت تک کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے جسے عام کرنے کیلئے علماء کرام کلیدی کردار ادا کررہے ہیں جن کی معاونت میں تمام اہل اسلام کو کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا سید غازی شاہ

آپ 1918ء میں متھال، مانسہرہ میں سید مبارک شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ نسبت سادات سے آپ کا گھرانہ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے ...