سب ڈویثرن نمبر 1 شاہ کوٹ میں کرپشن عروج پر‘ کاموں کے ریٹ مقرر

شاہ کوٹ(نامہ نگار)سب ڈویثرن نمبر 1 شاہ کوٹ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی،اہلکاروں نے مبینہ طور پرنیا میٹر لگوانے، بل کی اقساط کرانے و دیگر کاموں کے مختلف ریٹ مقرر کر لئے شہری رل گئے، بجلی کے کنکشن کے حصول کیلئے چکر لگانیوالے بزرگ شہری یوسف فوجی نے میڈیا کو بتایا کہ دو سال ہوگئے دفتر کا چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوا کبھی میری فائل پر کوئی اعتراض لگا دیتے ہیں اور کبھی اعلیٰ افسران کے پاس بھیج دیتے ہیں ڈیوٹی پر موجود اہلکار بہانے سے رشوت کا تقاضا کرتے ہیں متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...