لاہور(نامہ نگار)روڑ سیفٹی کے پیغامات کو جدید اور موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے لئے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کے ورچوئل ٹریننگ سنٹر نے روڑ سیفٹی کے حوالے سے پہلی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ جاری کی جانے والی ویڈیومیں دْوران ڈرائیونگ بلائنڈ سپوٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ بلائنڈ سپوٹ سے متعلق ویڈیوکی افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ قبل ازیں موٹروے پولیس اورآئل کمپنی میں ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ،جس کی رْو سے آئل کمپنی موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر روڑ سیفٹی پر تربیتی ویڈیوز بنائے گی۔