لاہور(نامہ نگار) ٹریفک پولیس نے شہر میں تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے سپیڈ گن یونٹ کو فعال کر کے ائیرپورٹ روڈ،کینال روڈ،خیابان اقبال سمیت دیگر شاہراہوں پر سپیڈ گن تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق سپیڈ گن پہلے روزانہ پانچ یا چھ چالان کرتی تھی اور اب اس کی جانب سے چالان کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے۔