لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے سب سے با اعتماد رئیل اسٹیٹ ڈویلپر رفیع گروپ کے گوادر میں جاری سب سے بڑے نجی رہائشی منصوبے ’’گرین پامز گوادر‘‘ میں منافع بخش سرمایہ کاری اور ترقیاتی کاموں کی معلومات کے لیے اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں یکم جولائی سے 3جولائی ہفتہ تک اوپن ہاؤس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اوپن ہاؤس میں رفیع گروپ کے آفیشلز سرمایہ کاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے موجود ہوں گے جبکہ صارفین کو موقع پر ہی گوادر میں پلاٹس کی بکنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ صارفین گرین پامز گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کر سکیں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد اور گِردو نواح کے لوگوں کی سہولت کے مدِ نظر اس اوپن ہاؤس کے انعقاد کا مقصد صارفین کو ان کے شہر میں گوادر کی تیزی سے بڑھتی عالمی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے لیے منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ رفیع گروپ پاکستان کے اہم ترین ڈویلپر گروپ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان اور ساکھ رکھتا ہے جس کا گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر جی ڈی اے سے مکمل منطور شدہ اور گوادر میں سب سے بڑی رہائشی سکیم کے اعزاز کا حامل ہے۔