لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے لائیوسٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک اور زراعت سے متعلق برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ سی پیک منصوبہ سے صوبے کی عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیر اہتمام سائوتھ ایشیین سٹینڈرائزیشن (چینگدو) ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر، پرووائس چانسلر پروفیسر سلیم مظہر،ڈین فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل سسٹمز انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقی، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ ڈاکٹر محمد عثمان اعوان، فیکلٹی ممبران اور انٹرنپنیورز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سردار حسنین بہادر دریشک نے پاکستانی لائیو سٹاک اور زراعت کی برآمدات کا دائرہ کار چین میں بڑھانے کے لئے منعقدہ پروگرام پر پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ اور سائوتھ ایشیین سٹینڈرائزیشن (چینگڈو) ریسرچ سنٹر کی کاوشوں کو سراہا
سی پیک سے استعفادہ کیلئے برآمدات اضافہ کر رہے ہیں:سردارحسنین بہادر
Jul 02, 2021