لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور جوڑی دار آسٹریا کے اولیور مراش نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے پہلے رائونڈ میں حریف جوڑی کو شکست دے کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ اعصام الحق اور مراش کی جوڑی نے حریف بیلجیئم کے جوران ولیگن اورہم وطن سینڈر جلی کی جوڑی کو شکست دی ۔ فاتح جوڑی نے چھ چار اور چھ چار سے کامیابی سمیٹی اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔