لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیمپ سے فارغ کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ میں رپورٹ کے دوران کھلاڑیوں کا سپورٹس بورڈ پنجاب کے سکیورٹی گارڈز سے جھگڑا ہوا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے کیمپ لگایا ہے۔ پی ایچ ایف نے معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے2کھلاڑی کیمپ سے فارغ
Jul 02, 2021