اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات پرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کرونا کے باوجود 4732 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا۔ نیٹ ٹیکس ہدف 4691 ارب روپے سے 41 ارب روپے زائد ہے۔ گزشتہ سال کے ریونیو 3997 ارب سے 18 فیصد زائد ہے۔ ریکارڈ 251 ارب کے ریفنڈ گزشتہ سال کے 135 ارب کے مقابلے میں 85 فیصد زائد ہیں۔